Dahi karhi recipe in urdu | Easy recipe of dahi karhi

Dahi karhi recipe in urdu

 

Dahi karhi recipe in urdu


Dahi karhi recipe Dahi karhi recipe in urdu Easy recipe of dahi karhi How to make dahi karhi 


سالن بنانے کی ترکیبیں

سالن بنانے کی بہت سی ترکیبیں ہیں ۔یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ ہمارے دسترخوان کا اہم حصہ بھی ہوتا ہے۔سالن میں سبزیاں وغیرہ شامل ہوتی ہیں جو کی جسم کی غزائی ضرورت کو پورا کرتی ہیں اور اگر سالن مزیدار طریقے سے بنا ہو تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔



دہی کڑہی

آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔یہ ہے دہی کڑہی ۔دہی کڑہی کو بنانا بہت آسان ہے ۔اور یہ کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے ۔اس کی ترکیب سے گھر کا کوئی فرد بھی اسے آسانی سے بنا سکتا ہے ۔جانتے ہیں دہی کڑہی کو بنانے کی ترکیب



تيارى كا وقت : 10 منٹ

پكانے كا وقت : 30 منٹ

افراد كے ليے : 4-3



دہی کڑہی میں کیا کیا استعمال ہوتا ہے۔

اجزاء

دہی سات سو پچاس گرام___1

چینی ایک چائے کا چمچ___2

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ___3

چنے کا آٹا دو کھانے کے چمچ___4

ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹا ہوا﴾___5

ہلدی آدھا چائے کا چمچ___6

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی﴾___7

رائی دانہ ایک چائے کا چمچ___8

زیرہ ایک چائے کا چمچ___9

ہری مرچ تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی﴾___10

کڑی پتے چھ سے آٹھ عدد___11

نمک ایک چائے کا چمچ___12

تیل دو کھانے کے چمچ___13


تركيب

دہی کڑہی کے لیے:ایک بلینڈر میں دہی، چینی، ادرک لہسن کا پیسٹ، چنے کا آٹا، ہرا دھنیا، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے رائی دانہ، زیرہ، ہری مرچ اور کڑی پتے ڈال کر فرائی کرلیں۔ پھر دہی کا مکسچر ڈال کر اتنا پکائیں کہ اُبال آجائے۔ اب آنچ ہلکی کرکے نمک ڈال کر مکس کریں.دہی کڑہی تیار ہے ۔سرو کریں۔




مزید اس طرح کی ریسیپی کے لیے ہمیں follow کریں۔آپ کو ملے گی ہر قسم کے کھانوں کی آسان ریسیپی ۔بچوں کے لیے مزیدار کھانے ،چٹ پٹے کھانے ،فاسٹ فوڈز اور بہت خوش ذائقہ پکوان۔۔۔ عید یا کسی بھی خوشی کے موقع پر بنائیں ہوٹل سے بھی اچھے کھانے وہ بھی کفائتی داموں میں۔






Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian