Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian

Chicken Manchurian recipe in urdu



Chicken Manchurian recipe 



Chicken Manchurian recipe  Chicken Manchurian recipe in urdu  Easy recipe of Chicken Manchurian Chicken Manchurian recipe Pakistani چکن منچورین بنانے کا طریقہ 




چکن بنانے کی کئی ترکیبیں موجود ہیں ۔آج بناتے ہیں چکن ایک نئے طریقے سے۔یہ ریسیپی ہے چکن منچورین ۔ چکن جو کہ دیسی لوگوں میں بہت مشہور ہے ۔چکن جسے بچے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کو بنانا بھی آسان ہوتا ہے اور کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے ۔


چکن منچورین کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔چکن منچورین کو کسی تقریب کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ یہ کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے۔اس کے اجزاء میں لہسن چلی گارلک ساس وغیرہ شامل ہیں ۔اس کے اندر استعمال ہونے والے اجزاء آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔



تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 20-15 منٹ
افراد كے ليے : 3

:چکن منچورین میں استعمال ہونے والے اجزاء

چکن بریسٹ ایک عدد___1
کُٹا لہسن چار جوئے___2
تیل تین کھانے کے چمچ___3
پائن ایپل سلائس دو عدد___4
ووسٹرساس دوکھانے کے چمچ___5
چلی گارلک ساس چار کھانے کے چمچ___6
ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ___7
کارن فلور دوکھانے کے چمچ___8
لیموں ایک عدد___9
کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ___10
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ___11
نمک حسب ذائقہ___12

:چکن منچورین کو بنانے کی تركيب

چکن بریسٹ کو اسٹریپس میں کاٹ لیں۔ پین میں تیل تین کھانے کے چمچ گرم کرکے کُٹا لہسن فرا ئی کریں،جب تھوڑا براؤن ہو جائے تو چکن اور پائن ایپل سلائس شامل کرکے پکائیں۔ چکن کا رنگ بدل جائے تو آنچ ہلکی کرکے ووسٹر ساس،چلی گارلک ساس(چار کھانے کے چمچ)، ٹماٹو( چار کھانے کے چمچ) کیچپ شامل کرکے مکس کریں۔


 پھر ایک لیموں کا رس، نمک،کُٹی لال مرچ اور پسی کالی مرچ ڈال کے مکس کریں۔ جب پکنے لگ جائے تو آنچ تیز کرکے کارن فلور پیسٹ (کارن فلور دوکھانے کے چمچ پانی میں مکس)شامل کریں۔ دو منٹ پکا کے سرونگ ڈٍش میں نکال لیں اور پیش کریں۔
 

Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak