Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Cholistani chicken Krahi












Cholistani chicken Krahi



Cholistani chicken Krahi in Urdu Cholistani chicken Krahi easy recipes Cholistani chicken Krahi Pakistani چولستانی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ 


عام کڑاہی تو ہم اکثر کھاتے ہیں آج ہم آپ کے لیے لاۓ ہیں چولستانی چکن کڑاہی ۔چولستانی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے ۔جو آپ گھر میں بھی بڑی آسانی سے بنا سکتے ہیں ۔


چولستانی چکن کڑاہی بہت لذیذ ہوتی ہے ۔اس کے اندر استعمال ہونے والے اجزاء بھی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں ۔یہ انتہائی کم وقت میں تیار ہو جاتی ہے اور کھانے میں بھی بہت مزے دار ہوتی ہے ۔


چولستانی چکن کڑاہی میں استعمال ہونے والے اجزاء:

1_تیل_ ایک کپ

2_مرغی _ ایک کلو

3_لہسن ادرک پیسٹ _ دو کھانے کے چمچ

4_نمک_ حسب ضرورت 

5_ٹماٹر _ پانچ عدد

6_کٹی مرچ_ایک چائے کا چمچ

7_پسی لال مرچ _ایک چائے کا چمچ

8_گرم مصالحہ _ آدھ چائےکا چمچ

9_زیرہ پاؤڈر _ آدھ چائےکا چمچ

10_پسی کالی مرچ _ ایک چائے کا چمچ

11_دھنیا پاؤڈر _ایک کھانے کا چمچ

12_ہری مرچیں _4سے5عدد

13_دہی_ ایک کپ

14_ہرا دھنیا اور ادرک_ گارنش کے لئے


چولستانی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب:

سب سے پہلے ایک لوہے کی بڑی کڑاہی لیں۔اب اس میں تیل ایک کپ ڈالیں اورساتھ ہی چکن شامل کریں۔پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ضرورت اور ٹماٹر شامل کریں۔(ٹماٹر بلکل باریک کٹے ہوں)اسے گلنے تک پکائیں۔


پھر اس میں بتائے گئے تمام مصالحے شامل کریں۔اب اسے اچھی طرح بھونیں ۔اگر آپ نے چکن کے چھوٹے پیس استعمال کیے ہیں تو اس حساب سے اس کی پکنے کی ٹائمنگ کم کر دیں۔پھر اس میں ہری مرچیں درمیان سے کاٹ لیں اور دہی شامل کر کے مزید بھونیں۔ یاد رہے دہی زیادہ کھٹا نہیں ہونا چاہئے ۔کیونکہ ہم پہلے ہی ٹماٹر چار عدد شامل کر چکے ہیں ۔


جب چکن اچھی طرح سے گل جائے، مصالحہ بھون جائے اور تیل اوپر آ جائے تو اسے ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک دیں ۔آپ کی مزیدار چولستانی چکن کڑاہی تیار ہے۔گرما گرم نان کے ساتھ چولستانی چکن کڑاہی پیش کریں ۔


Comments

Popular posts from this blog

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian