Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Dal palak recipe in urdu

 

Dal palak recipe in urdu


Dal palak recipe Dal palak recipe in urdu Easy recipe of dal palak How to make dal palak


سالن بنانے کی ترکیبیں

دال پالک

آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔یہ ہے دال پالک۔دال پالک کو بنانا بہت آسان ہے ۔اور یہ کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے ۔اس کی ترکیب سے گھر کا کوئی فرد بھی اسے آسانی سے بنا سکتا ہے ۔جانتے ہیں دال پالک کو بنانے کی ترکیب


تيارى كا وقت : 10 منٹ

پكانے كا وقت : 35-30 منٹ

افراد كے ليے : 6-4


دال پالک میں کیا کیا استعمال ہوتا ہے 

اجزاء

مونگ کی دال 250 گرام___1

پالک 500 گرام___2

یخنی ایک لیٹر___3

پیاز ایک عد د___4

ہری مرچ چھ عد د___5

ٹماٹر دو عد د___6

ثابت لال مرچ دس عد د___7

کڑی پتہ بارہ پتے___8

ہلدی پاوڈر 2/1 چاے کا چمچ___9

زیرہ ایک چاے کا چمچ___10

لال مرچ پاوڈر ایک چاے کا چمچ___11

ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ___12

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ___13

مکھن دو کھانے کے چمچ___14

تیل حسب ضرورت___15

نمک حسب ذائقہ___16

تركيب 

 دال پالک کے لیے:سب سے پہلے ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور زیرہ کڑ کڑا لیں۔اب پیاز بھی ڈال لیں اور فرائی کر لیں۔ اب ادرک لہسن اور ہری مرچ ڈال کر 3 تا 4 منٹ تک بھون لیں۔ اب کٹے ھوےٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں، جب ٹماٹر گل جائیں تو دال، یخنی اور پالک ڈال کر پکائیں۔



اب لیموں کا رس شامل کر لیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں، یعنی حسب ضرورت گاڑھا کر لیں۔ آخر میں کڑی پتہ زیرہ ثابت لال مرچ اور مکھن کا تڑکا لگا ئیں اور گرما گرم پیش کریں۔



مزید اس طرح کی ریسیپی کے لیے ہمیں follow کریں۔آپ کو ملے گی ہر قسم کے کھانوں کی آسان ریسیپی ۔بچوں کے لیے مزیدار کھانے ،چٹ پٹے کھانے ،فاسٹ فوڈز اور بہت خوش ذائقہ پکوان۔۔۔ عید یا کسی بھی خوشی کے موقع پر بنائیں ہوٹل سے بھی اچھے کھانے وہ بھی کفائتی داموں میں۔



Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian