Chicken pyaza recipe in urdu | Easy recipe of chicken pyaza

Chicken pyaza recipe in urdu

 

Chicken pyaza recipe in urdu


Chicken pyaza recipe in urdu Easy recipe of chicken pyaza chicken pyaza recipe How to make chicken pyaza


چکن کی ترکیبیں

چکن بنانے کی بہت سی ریسیپیز موجود ہیں۔کیونکہ چکن ایک ایسا پکوان ہے جو ہر ایک کا پسندیدہ ہوتا ہے۔اس لیے اسے ہر طرح سے ہر ایک کی پسند کے مطابق بنایا جا سکتا ہے ۔چاہے تو اس کو کرسپی طریقے سے بنائیں یا پھر کسی سبزی کے ساتھ شامل کریں اس کی ہر ایک ترکیب منفرد ہے۔آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔

چکن پیازہ


تيارى كا وقت : 15 منٹ

پكانے كا وقت : 35-30 منٹ

افراد كے ليے : 4



چکن پیازہ میں کیا کیا استعمال ہوتا ہے۔

اجزا

چکن آدھا کلو ﴿لیگ سائیڈ)___1

پیاز ایک عد ﴿کٹی اور درمیانی)___2

تیز پتے دو عدد___3

ٹماٹر تین عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے﴾___4

پیاز چار عدد (چھوٹی)___5

لال مرچ چار سے پانچ عدد ﴿ثابت﴾___6

لونگ پانچ سے چھ عدد___7

ہری الائچی چھ سے آٹھ عدد___8

پانی ایک کپ___9

زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا﴾___10

دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا﴾___11

ہلدی ایک چائے کا چمچ___12

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی﴾___13

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿ثابت﴾___14

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ___15

تیل تین کھانے کے چمچ___16

ہرا دھنیا گارنش کے لیے___17

نمک حسب ذائقہ___18



تركيب

چکن پیازہ کے لیے:پہلے چکن کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے کٹی پیاز شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہوجائے۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد ہری الائچی، تیز پتے، لونگ اور ثابت لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔



اب آنچ ہلکی کرکے پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، پسا زیرہ، اُبلے اور کٹے ٹماٹر اور ایک کپ پانی شامل کرکے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ اب دس سے بارہ منٹ بعد ڈھکن ہٹاکر نمک شامل کریں۔ پھر چھوٹی پیاز کو چھیلیں اور دو ٹکڑے کرکے شامل کر دیں۔ آخر میں اب پانچ سے چھ منٹ کا دَم دیں، تاکہ چھوٹی پیاز نرم ہوجائے۔ مزے دار چکن پیازہ ہرا دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں۔



Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian