Bohri lal murgh recipe in urdu | Easy recipe of bohri lal murgh

Bohri-lal-murgh-recipe-in-urdu

 

Bohri lal murgh recipe in urdu


Bohri lal murgh recipe Bohri lal murgh recipe in urdu Easy recipe of bohri lal murgh How to make bohri lal murgh



چکن کی ترکیبیں

چکن بنانے کی بہت سی ریسیپیز موجود ہیں۔کیونکہ چکن ایک ایسا پکوان ہے جو ہر ایک کا پسندیدہ ہوتا ہے۔اس لیے اسے ہر طرح سے ہر ایک کی پسند کے مطابق بنایا جا سکتا ہے ۔چاہے تو اس کو کرسپی طریقے سے بنائیں یا پھر کسی سبزی کے ساتھ شامل کریں اس کی ہر ایک ترکیب منفرد ہے۔آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔


بوہری لال مرغی

آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔یہ ہے بوہری لال مرغی۔بوہری لال مرغی کو بنانا بہت آسان ہے ۔اور یہ کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے ۔اس کی ترکیب سے گھر کا کوئی فرد بھی اسے آسانی سے بنا سکتا ہے ۔جانتے ہیں بوہری لال مرغی کو بنانے کی ترکیب



تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ

پكانے كا وقت : 30-25 منٹ

افراد كے ليے : 6-4

اجزا

چکن ایک کلو (بارہ ٹکڑے)___1

لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسی ہوئی)___2

نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ___3

دہی ڈیڑھ کپ___4

تیل آدھا کپ___5

لہسن ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)___6

سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)___7



تركيب

بوہری لال مرغی کے لیے:پہلے چکن کو لال مرچ، نمک اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر ہلکا براؤن کر لیں۔ اب سفید زیرہ اور میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ڈھانپ کر پکنے کے لئے چھوڑ دیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔ اس میں ایک کپ پانی شامل کردیں اگر ضرورت ہو۔ پھر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔بوہری لال مرغی تیار ہے۔



مزید اس طرح کی ریسیپی کے لیے ہمیں follow کریں۔آپ کو ملے گی ہر قسم کے کھانوں کی آسان ریسیپی ۔بچوں کے لیے مزیدار کھانے ،چٹ پٹے کھانے ،فاسٹ فوڈز اور بہت خوش ذائقہ پکوان۔۔۔ عید یا کسی بھی خوشی کے موقع پر بنائیں ہوٹل سے بھی اچھے کھانے وہ بھی کفائتی داموں میں۔


Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian