Arabian chicken sujji recipe in urdu | Easy recipe of Arabic chicken sujji

Arabian chicken sujji recipe in urdu

 


Arabian chicken sujji recipe in urdu


Arabian chicken sujji recipe Arabian chicken sujji recipe in urdu Easy recipe of Arabian How to make Arabian chicken sujji



چکن کی ترکیبیں

چکن بنانے کی بہت سی ریسیپیز موجود ہیں۔کیونکہ چکن ایک ایسا پکوان ہے جو ہر ایک کا پسندیدہ ہوتا ہے۔اس لیے اسے ہر طرح سے ہر ایک کی پسند کے مطابق بنایا جا سکتا ہے ۔چاہے تو اس کو کرسپی طریقے سے بنائیں یا پھر کسی سبزی کے ساتھ شامل کریں اس کی ہر ایک ترکیب منفرد ہے۔آج جانتے ہیں ایک نئی ترکیب ۔


عربی چکن سجی


تيارى كا وقت : 10 منٹ

پكانے كا وقت : 40 منٹ

افراد كے ليے : 5-4


عربی چکن سجی میں کیا کیا استعمال ہوتا ہے ۔

اجزا

ثابت چکن ایک عدد___1

دہی ایک کپ___2

لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ___3

سرکہ چار کھانے کے چمچ___4

پسی سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ___5

ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ___6

سونف ایک چائے کا چمچ___7

انار دانہ ایک چائے کا چمچ___8

ثابت سرخ مرچ آٹھ عدد___9

امچور ایک چائے کا چمچ___10

چھوٹی الائچی ایک عدد___11

نمک حسبِ ذائقہ___12


تركيب

عربی چکن سجی کے لیے :ثابت مصالحے توے پر بھون کے پیس لیں۔ اب ایک پیالے میں سب اجزاء مکس کر لیں۔ چکن کے اوپر چھری سے کٹ لگائیں اور مصالحہ اچھی طرح لگا کے ساری رات یا کم از کم چار سے پانچ گھنٹہ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔



اب دیگچی میں چوتھائی کپ پانی ڈال کے اس میں چکن رکھ کے ہلکی آنچ پر پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے۔ چکن کو دیگچی سے نکال کے بیکنگ ٹرے پر رکھیں اور اوپر دیگچی میں بچ جانے والا مصالحہ ڈال کے گرم اوون میں پانچ منٹ بیک کریں یا کوئلے کی آگ پر سینک لیں۔مزیدار عربی چکن سجی نان، تافتان اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔عربی چکن سجی تیار ہے۔



مزید اس طرح کی ریسیپی کے لیے ہمیں follow کریں۔آپ کو ملے گی ہر قسم کے کھانوں کی آسان ریسیپی ۔بچوں کے لیے مزیدار کھانے ،چٹ پٹے کھانے ،فاسٹ فوڈز اور بہت خوش ذائقہ پکوان۔۔۔ عید یا کسی بھی خوشی کے موقع پر بنائیں ہوٹل سے بھی اچھے کھانے وہ بھی کفائتی داموں میں۔


Comments

Popular posts from this blog

Cholistani chicken Krahi recipe in urdu | Cholistani chicken Krahi easy recipes | Cholistani chicken Krahi Pakistani

Dal palak recipe in urdu | Easy recipe of dal palak

Chicken Manchurian recipe | Chicken Manchurian recipe in urdu | Easy recipe of Chicken Manchurian